21 ستمبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ: ایران، شام میں امداد رسانی کے لئے تیار

ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ ايران، شام ميں امداد رساني کے کام ميں مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تيار ہے۔ يہ بات انہوں نے نيويارک ميں عالمي ريڈکراس سوسائٹي کے سربراہ پيٹر مارور کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران کہي۔

ابنا: وزير خارجہ محمد جواد ظريف  نے کہا کہ شام ميں انساني امداد کي فراہمي کي غرض سے تہران اپني خدمات اور تعاون فراہم کرنےکے لئے آمادہ ہے۔انہوں نے ايران عراق جنگ کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کي  تلاش کے سلسلے ميں عالمي ريڈکراس کي کوششوں کي بھي قدر داني کي۔ عالمي ريڈکراس سوسائٹي کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کي تنظيم شام ميں فيلڈ ہاسپٹلوں کے قيام اور اسپتالوں کي تعمير نو ميں مشارکت کے لئے تيار ہے۔ انہوں نے شامي عوام کو امداد پہنچانے کے سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي ہلال احمر سوسائٹي سے تعاون کي اپيل کي۔

.......

/169